مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے زیراہتمام اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کا افتتاح

Inauguration of Skill Development Center under the auspices of Muslim Welfare Society Warangal

 

تعلیم و ہنر ترویج میں مسلم ویلفیئر سوسائٹی کا اہم قدم

ورنگل- 9/ ستمبر
( اپنا ورنگل )
ہنمکنڈہ: مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے زیرِ اہتمام 10 ستمبر 2025 بروز چہارشنبہ صبح 11 بجے آئیڈیل گرلز ہاسٹل عیدگاہ، لشکر بازار ہنمکنڈہ میں اسکل ڈویلپمنٹ کم کمیونٹی سینٹر کا افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر گارمنٹس میکنگ اور فیشن ڈیزائننگ کورس کے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جائیں گے، نیز اسکولی طلباء میں نوٹ بکس کی تقسیم بھی عمل میں آئے گی۔ اس تقریب کی صدارت مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد سراج احمد کریں گے۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائینی راجیندر ریڈی اور رکن قانون ساز کونسل بسوا راجو سارایا شرکت کریں گے۔ مہمانِ اعزازی میں محمد ابو بکر ایڈوکیٹ و سابق کارپوریٹر اور کے۔اے۔ غوث حیدر ڈی ایم ڈبلیو او ہنمکنڈہ شامل رہیں گے۔منتظمین نے عوام و خواص سے اس بامقصد پروگرام میں کثیر تعدادا میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz