ہنمکنڈہ میں التوکل ٹورس اینڈ ٹراویلس کا شاندار افتتاح۔

Inauguration of Al Tawakkal Tours & Travels subedari Hanamkonda

ورنگل :

(اپنا ورنگل)
صوبیداری ہنمکنڈہ میں التوکل ٹورس اینڈ ٹراویلس کا شاندار افتتاح مولانا یوسف زاہد المظاہری خطیب جامع مسجد مدراسی ورنگل کے ہاتھوں افتتاح انجام دیا گیا۔ اس تقریب میں مہمان اعزازی کے طور پر محمد عبد العلی زبیر، محمد جیلانی، مفتی محمد زکریا، حافظ وقاری حیدر سمیع اللہ حسینی،حافظ و قاری محمد عبداللہ فاضل، مولانا سید بلال افضل قاسمی، مفتی منہاج احمد قیومی،سید رئیس،سید مبین، اور دیگر حضرات نے شرکت کی اور مبارکباد پیش کی۔

سید عبد الواجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ التوکل ٹورس اینڈ ٹراویلس کا مقصد زائرین کوحرمین شریفین میں اعلی اور معیاری خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مقدس سفر میں پر سکون اور سہولت کرسکے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم حج اور عمرہ کے پیاکیجس نہایت ہی مناسب قیمتوں پر پیش کررہے ہیں تاکہ ہر شخص اس روحانی سفر سے فائدہ اٹھاسکے۔ سعودی عرب میں قیام کے 300تا400میٹر کے فاصلہ پر بہترین رہائش فراہم کی جارہی ہے۔ خواتین وحضرات کے علیحدہ ماہر رہنماء بھی موجود ہونگے تاکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عبادت اور زیارت کے تمام موقع مکمل رہنمائی حاصل ہوسکے۔

مالک  التوکل ٹورس اینڈ ٹراویلس محترمہ ریشمہ تبسم نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین برسوں سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام وطعام کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے اور اس وقت ورنگل و ہنمکنڈہ کے زائرین کے لئے بھی اس معیار کی خدمات دینے کا ارادہ ہے۔ مولانا یوسف زاہد المظاہری کی دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔

News Source : M.F Baig Riaz