In view of the proposed municipal elections, State Election Commissioner Rani Kamudani held a review meeting with the district collectors of the state via video conference.
(اپنا ورنگل)
کریم نگر:
اسٹیٹ الیکشن کمشنر رانی کمودنی نے حیدرآباد سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس ریاست کے ضلع کلکٹران سے مجوزہ بلدی انتخابات کی تیاریوں، انتظامات کا بغور جائزہ لیتے ہوے انھیں ہدایت دی کہ وہ بلدی انتخابات کو آزادانہ و منصفانہ، صاف و شفاف طریقہ سے انجام دیں۔اور راے دہندگان کو مراکز راے دہی میں درکار سہولیات بہم پہنچائ جاے۔بیالیٹ پیپرز کی طباعت،بیالیٹ باکسیس،پولنگ مراکز،پولنگ عملے،اور اسٹرانگ رومس کی حفاظت،اور راے شماری مراکز کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر دفتر کلکٹریٹ سے بات چیت کرتے ہوے ضلع کلکٹر و ضلع الیکشن آفیسر نے انھیں واقف کروایا کہ ضلع کریم نگر کے تحت کریم نگر کارپوریشن کے علاوہ چپہ ڈنڈی، حضور آباد، جمی کنٹہ، بلدیہ جات بھی شامل ہیں۔جہاں ہر طرح کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ان بلدیہ جات میں جملہ 140 وارڈس واقع ہیں جس کیلیئے 625 پولنگ مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔
درکار انتخابی عملہ کے علاوہ 20 فیصد زائید عملہ کو احتیاطا رکھا جارہاہے۔تمام انتخابی عمل کی مکمل ویب کاسٹنگ کی جاے گی۔90 مائیکرو افسران کو بھی مامور کیا جاریاہے۔بیالیٹ پیپرس،بیالیٹ باکسیس،اور موٹر گاڑیوں کا بھی نظم کرلیاگیاہے۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر اشونی تاناجی واکڑے،میونسپل کمشنر کریمنگر پرافل دیسائ و دیگر موجود تھے۔
News Source : Shafeeq Ahmed

