In the Narayanpet Municipal Council elections, Majlis candidate Muhammad Taqi Chand won from Ward No. 23
(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ :
نارائن پیٹ میونسپل انتخابات کے ضمن میں مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے دو امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔ اس موقع پر وارڈ نمبر 23 سے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار محمد تقی چاند نے اپنے قریبی آزاد امیدوار کو 166 سے شکست دی۔ جبکہ آزاد امیدوار نے 325 ووٹ حاصل کئے۔ مجلسی امیدوار محمد تقی چاند نے 491 ووٹ حاصل کیے۔
اس موقع پر بی آر ایس امیدوار کو 2 ووٹ حاصل ہوئے۔ جبکہ بی جے پی نے 11 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ نوٹہ میں دو ووٹ حاصل ہوئے۔ اس موقع پر محمد تقی چاند نو منتخب رکن بلدیہ مجلس نے وارڈ نمبر 23 کے تمام رائے دہندگان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

اس موقع پر محمد تقی چاند نو منتخب کونسلر نے صدر مجلس جناب بیر سٹر اسد الدین اویسی اور حبیب ملت اکبر الدین اویسی کے علاؤہ جابر بن سعید الجابری کوڈانیٹر مجلس محبوب نگر’ صدر ضلع مجلس نارائن پیٹ عبدالقدیر منڈاسگھر سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔ بعد ازاں محمد تقی چاند نے الیکشن آفیسر سے اپنا کامیابی کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔
News Source : Mohd. Taqi

