اوٹکور منڈل میں پولیس کی اہم اپیل — انتخابی ضابطہ اخلاق سختی سے نافذ۔

Important appeal of police in Utkoor Mandal — Election code of conduct strictly enforced

(اپنا ورنگل)

اوٹکور :

ایس ائی، رمیش ،نے کہا کہ گرام پنچایت انتخابات کے پیش نظر اوٹکور منڈل میں پولیس ایکٹ 30 اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ مکمل طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے تمام سیاسی جماعتوں، آزاد امیدواروں اور عوام سے خصوصی اپیل کی ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کریں۔پولیس کے مطابق منڈل میں کسی بھی قسم کے جلسے، ریلی، عوامی اجتماع یا جلوس نکالنے سے قبل پیشگی اجازت لینا لازمی ہے۔

بغیر اجازت کسی بھی سرگرمی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔افسران نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر ذات پات، مذہبی، لسانی یا سیاسی منافرت کو ہوا دینے والی پوسٹس یا پیغامات کی سخت ممانعت ہے۔ ایسے مواد کو شیئر کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں گے۔مزید کہا گیا کہ منڈل کے مختلف دیہات میں چلنے والے واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنس اشتعال انگیز یا نفرت آمیز پوسٹس پر خصوصی نظر رکھیں۔

اگر کسی گروپ میں تناؤ پیدا کرنے والا مواد شیئر ہوا اور ایڈمن نے بروقت کارروائی نہ کی تو ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔پولیس نے عوام سے امن و امان برقرار رکھنے اور انتخابی عمل کو شفاف طور پر مکمل کرنے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

News Source : Mohd. Zain ur Rahman