تلنگانہ کے ضلع سرسلہ کے ویملواڑہ میں 400 سالہ قریم درگاہ کو ترقی کے نام پر نقصان پہچانے کے واقعہ کے خلاف اہم۔پی۔جے۔کریم نگر وفد کی پولیس کمشنر کریمنگر غوث عالم سے تحریری نمائندگی اور موثر اقدامات ،خاطیوں کو کیفرکردار تک پہچانے کا مطالبہ۔

Important: Against the incident of damage to the 400-year-old Qareem Dargah in Vemulawada, Sircilla district of  Telangana,M. P.J. Karimnagar delegation has submitted a written representation to the Police Commissioner Karimnagar Ghaus Alam and demanded effective measures, including punishing the culprits.

(اپنا ورنگل)

کریم نگر:

صدر ضلع ایم۔پی۔جے۔کریم نگر ساجد فخرالزماں خان کی قیادت میں ایک وفد نے پولیس کمشنر کریم نگر غوث عالم سے ملاقات کرتے ہوے انھیں ایک یادداشت حوالہ کی گئ۔جس۔میں بتایاگیا ک ضلع سرسلہ کے شہر ویملواڑہ میں ترقی کے نام پر 400 سالہ قدیم درگاہ کو نقصان پہنچایا گیاہے۔جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوے خاطیوں کو کفرکردار تک پہنچانے،ان کی گرفتاری عمل میں لانے،پر امن فضا کو مکدر کرنے والے غیر سماجی عناصر کے خلاف قانونی شکنجہ کسنے اور اس واقع کی مکمل باریک بینی سے تحقیقات کروانے کی خواہش کی۔اس درگاہ کی تعمیر نو،تزئین نو،عمل میں لانے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا۔

بعد ازاں انھوں نے میڈیآ کو بتایا کہ ریاستی صدرنشین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی کا تعلق اسی ضلع سرسلہ سے ہے لیکن افسوس صد افسوس وہ اس واقعہ پر لب کشائی کرنے سے بھی قاصر ہے۔ہونا تو یہ چاہیئے ٹھاک وہ اس اطلاع کے عام ہوتے ہی طوفانی دورہ کرتے موقعہ واردات کا جائزہ لیتے،اور درگاہ کی تعمیر کا تیقن دیتے۔یہ سب کانگریس دور میں ایک قصہ پارینہ بن کر رہ گیا ہے۔صدرنشین صاحب سے کہا کہ وہ ہوش ک ناخون لیں۔اس وفد میں عبدالوصیم، امتیاز الدین موجود تھے۔

News Source : Shafeeq Ahmed