An event was held at Riyadh Islamic School on the topic of “Importance of Education and Social Responsibilities”.
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
ریاض اسلامک اسکول مصطفیٰ نگر، فلک نما، حیدرآباد میں “تعلیم کی اہمیت اور سماجی ذمہ داریاں” کے عنوان پر ایک شاندار تعلیمی و سماجی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب کی صدارت مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی، بانی ادارہ نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب اے۔ سیتھیا (سرکل انسپکٹر، فلک نما پولیس اسٹیشن) اور محترمہ ایم۔ ڈی۔ حسینہ (سیکٹر سب انسپکٹر) نے شرکت فرمائی۔
تقریب کی نگرانی ریاض اسلامک اسکول کے ڈائریکٹر محمد ریاض احمد نے انجام دی۔
اس موقع پر محترمہ ایم۔ ڈی۔ حسینہ، ایس آئی نے طلباء و طالبات کو سیبر کرائم، سوشل میڈیا کے غلط استعمال، بدکاری اور جرائم سے بچاؤ کے متعلق مفید اور رہنمائی پر مبنی نکات بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ "نئی نسل کو چاہئے کہ وہ انٹرنیٹ اور موبائل کے استعمال میں احتیاط برتیں، اپنی پرائیویسی کا تحفظ کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر والدین یا پولیس کو دیں۔”
جناب اے۔ سیتھیا، سرکل انسپکٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو ترقی، عزت اور خدمتِ خلق کے قابل بناتی ہے۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے اندر ایمانداری، محنت اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اگر آپ سماج کی بھلائی کیلئے کام کریں گے تو یہی اصل کامیابی ہے۔”
صدرِ اجلاس مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی نے اپنے صدارتی خطاب میں مہمانوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور سماجی خدمت ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ اپنے علم کو اخلاقی اقدار کے ساتھ جوڑیں اور والدین و اساتذہ کے احترام کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔
آخر میں مہمانوں کی شال پوشی و تحائف پیش کیے گئے اور طلباء کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا۔
News Source : Agency


