"I’m sorry… I can’t live with these ants.” Woman commits suicide after being scared of ants.
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
پٹن چیرو‘ امین پور میں افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے مضافات میں واقع پٹن چیرو اسمبلی حلقہ کے امین پور میونسپلٹی کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چیونٹیوں کے خوف (Ant Phobia) سے پریشان ایک شادی شدہ خاتون نے خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق شاروا ہومز کے رہائشی شریکانت کی اہلیہ منیشا، عمر تقریباً 25 سال، چیونٹیوں کے فوبیا میں مبتلا تھیں۔ اہل خانہ نے اس کی ذہنی کیفیت کے باعث اسے ڈاکٹر کو دکھایا اور کونسلنگ بھی کروائی تھی، تاہم وہ خوف سے پوری طرح نجات حاصل نہ کر سکی۔بتایا جاتا ہے کہ منگل کی شام شریکانت جب ڈیوٹی سے گھر واپس لوٹا تو بیڈ روم کا دروازہ اندر سے بند پایا۔
مقامی افراد کی مدد سے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ منیشا نے پنکھے سے لٹک کر انتہائی قدم اٹھا لیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک خط بھی برآمد ہوا جس میں خاتون نے لکھا تھا کہ ’’آئی ایم سوری… ان چیونٹیوں کے ساتھ جینا میرے بس کی بات نہیں۔‘‘ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
News Source : Agency

