ورنگل میں آئیڈیل یوتھ موومنٹ کا کرکٹ ٹورنامنٹ، نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا عظیم منصوبہ ۔

Ideal Youth Movement’s cricket tournament in Warangal is a great project to attract youth towards healthy activities

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

شہر کے نوجوانوں کو صحت مند طرزِ زندگی کی جانب راغب کرنے، موبائل اور سوشل میڈیا کی غیر ضروری مصروفیات سے دور رکھنے اور باہمی اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دینے کے مقصد سے آئیڈیل یوتھ موومنٹ (آئی وائی ایم) کی جانب سے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

آئی وائی ایم کے کنوینر سید نظام الدین اور ٹورنامنٹ کنوینر سہیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اسی لیے یہ ٹورنامنٹ ترتیب دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 جنوری 2026 ہے، جبکہ افتتاحی تقریب 30 جنوری کو نمازِ جمعہ کے بعد مسلم کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہوگی،

جہاں ٹیمز کا ڈرا بھی ہوگا۔ٹورنامنٹ کے میچز 31 جنوری اور یکم فروری کو ورنگل قلعہ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی مقامی مسجد یا علاقے کی ٹیم تشکیل دے کر، اپنے ساتھ کھلاڑیوں کے آدھار کارڈ لے کر بڑی تعداد میں شرکت کریں۔

فائنل میچ کے موقع پر ورنگل کی معزز مذہبی، سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات تشریف لائیں گی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گی۔ کامیاب ٹیم کو 8,000 روپے اور رنر اپ ٹیم کو 6,000 روپے نقد انعام دیا جائے گا۔مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں:

9059028628 (Hanamkonda)
7780574439 (Kazipet)
8686784812 (Warangal)

اس پروگرام میں آئی وائی ایم کے ذمے داران شہباز اور عتیق بھی موجود تھے۔

News Source : Syed Nizamuddin