Hope for new strength in India-Russia relations ; Russian President Vladimir Putin on an official visit to India tomorrow
(اپنا ورنگل)
دہلی:
روس کے صدر ولادیمیر پوتن کل، جمعرات اور جمعہ کو بھارت کے سرکاری دورے پر آئیں گے۔ یہ دورہ سالانہ سربراہی اجلاس کے سلسلے میں ہو رہا ہے، جس کے دوران پوتن وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔
دونوں رہنما دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق، تقریباً 200 ہیلی کاپٹروں کی تیاری سے متعلق ایک اہم معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ کئی بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

