Hema Malini’s strong response to Dharmendra’s death rumours
(اپنا ورنگل)
ممبئی :
منگل کی صبح بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا اور بعض قومی چینلوں پر تیزی سے پھیل گئی۔ مذکورہ خبر کے نشر ہونے کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
اس جھوٹی خبر پر دھرمیندر کی اہلیہ اور نامور اداکارہ ہیمامالینی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے غیر ذمے دارانہ اور بے عزتی پر مبنی کارروائی قرار دیا۔ ہیمامالینی نے اپنے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بیان میں کہا کہ
"جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابلِ معافی ہے! کیسے کوئی چینل ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلا سکتا ہے جو علاج کے بعد صحت یاب ہو رہا ہے؟ براہ کرم خاندان کی رازداری کا احترام کریں۔
"ادھر دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے بھی اپنے والد کے انتقال کی خبروں کی تردید کی اور عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی.
News Source : Agency

