Heart attack takes away the smile of youth — 14-year-old boy dies in Hyderabad
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
شہر کے میلاردیو پلی علاقہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک 14 سالہ لڑکا کی افسوسناک موت واقع ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ریاست بہار سے روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آئے سنتوش اور شیو کمار بابُل ریڈی نگر، میلاردیو پلی میں مقیم ہیں۔ ان کے دو بیٹوں میں بڑا بیٹا ابھئے (عمر 14 سال) جمعہ کی رات اچانک گر کر بے ہوش ہو گیا، جس کے بعد سے وہ گھر پر آرام کر رہا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کی رات ابھئے اپنے والد سنتوش کے ساتھ برِنداون کالونی جانے کے لیے آٹو رکشہ میں سوار ہوا، تاہم آٹو میں بیٹھتے ہی وہ دوبارہ بے ہوش ہو گیا۔ فوری طور پر اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ ابھئے کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔
News Source : Agency

