Hajj pilgrimage of state pilgrims to begin from May 4: Hajj Committee Chairman Khusro Pasha
![]()
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
ریاستی عازمینِ حج کے لیے امسال حج کا آغاز 4 مئی سے ہوگا اور یہ سلسلہ ۲۱ مئی تک جاری رہے گا۔ ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشا ہ نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ریاست سے 11,757 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے تقریباً 9,500 عازمین کو فی الحال منظوری مل چکی ہے، جبکہ باقی درخواست گزاروں کو رواں اور آئندہ ماہ میں مرحلہ وار موقع فراہم کیے جانے کی امید ہے۔
عازمینِ حج کی روانگی کے لیے 23 خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ تمام تر کارروائیاں نامپلی میں واقع حج ہاؤس پر انجام دی جائیں گی۔ سامان کی جانچ، کرنسی کی تبدیلی، امیگریشن اور کسٹمز کلیئرنس کے ساتھ بورڈنگ پاس بھی یہیں جاری کیے جائیں گے تاکہ عازمین کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔
ضلعوں سے تعلق رکھنے والے عازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے 48 گھنٹے قبل رپورٹ کریں، جبکہ گریٹر حیدرآباد کے عازمین کو 24 گھنٹے قبل حج ہاؤس پہنچنے کی تاکید کی گئی ہے۔حکام کے مطابق حج کے انتظامات کو بہتر اور منظم بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی تال میل برقرار رکھا جا رہا ہے۔
News Source : Agency

