Hafiz Muhammad Moonis Kirmani will lead the Taraweeh prayers at Masjid Osmania, Kidwai Road, Bidar, for one and a half hours daily

(اپنا ورنگل)
بیدر :
مسجد عثمانیہ، قدوائی روڈ بیدر میں رمضان المبارک کی چاند رات سے لے کر اختتامِ رمضان المبارک تک نمازِ تراویح میں روزانہ ڈیڑھ پارہ قرآنِ مجید سنانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر حافظ و قاری مولانا محمد مونس کرمانی صاحب کو یہ سعادت حاصل ہوگی کہ وہ نمازِ تراویح میں قرآنِ کریم کی تلاوت کریں گے۔
مسجد انتظامیہ کے مطابق حسبِ روایتِ قدیم رمضان المبارک کی بابرکت راتوں میں اہلِ محلہ اور اطراف کے نمازیوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد تراویح کی جماعت میں شریک ہو کر قرآنِ کریم سننے کی سعادت حاصل کرسکیں۔
مسجد عثمانیہ انتظامیہ کی جانب سے عامتہ المسلمین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ مسجد پہنچیں اور رمضان المبارک کی برکتوں سے فیضیاب ہوں۔اعلان کے مطابق مسجد عثمانیہ میں نمازِ عشاء کی جماعت رات 8:30 بجے ہوگی۔ ان شاء اللہ۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

