Hafiz Muhammad Amin Fahad, a student of Jamia Noor-ul-Islam Chittagong, had the privilege of reciting the entire Quran in one sitting
(اپنا ورنگل)
بیدر :
جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ ضلع بیدر کے طالب علم حافظ محمد امین فہد ولد محمد ہارون رشید ساکن ہمناآباد نے ڈھائی سال کے عرصہ میں حافظ محمد شریف صاحب کی شاگردی میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی اور ساتھ ہی ساتھ ایک نشست میں مکمل قرآن مجید سنانے کا بھی شرف حاصل کیا ۔
مولانا محمد اویس اشرفی اور مولانا بابر پاشاہ رحمانی نے ایک نشست میں موصوف کا قرآن سنا اور اطمینان کا اظہار فرمایا۔
اس موقع پر مولانا محمد تصدق ندوی بانی ومہتمم نے حافظ امین فہد کے استاد حافظ محمد شریف صاحب اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور حافظ امین فہد کی شال پوشی فرما کر تحفوں سے نوازا اللہ تعالٰی تا حیات اس کو سینہ میں محفوظ رکھنے اس پر عمل کرنے اور اسکے پیغام کو عام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

