فضیلت الشیخ مولاناشیخ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ اور دیگر علماء شرکت۔
ورنگل۔/26ستمبر
(نامہ نگار)
مدرسہ محمدیہ للبنات ایل بی نگر ورنگل کے زیر اہتمام بتاریخ 28ستمبر 2025،بروز اتوار،بوقت بعد نماز مغرب،بمقام آبنو س فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں احباب جماعت وجمعیت اہل حدیث کی زیر سرپرستی ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔
اس پروگرام میں مہمان مقرر کی حیثیت سے فضیلۃ الشیخ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ شرکت کریں گے اور خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ عبد الرحمن محمدی مدنی حفظہ اللہ امام و خطیب مسجد المسلمین اہل حدیث ورنگل استقبالیہ خطاب فرمائیں گے.
اس کے علاوہ مہمان مقرر فضیلۃ الشیخ معاذ زھیر مدنی حفظہ اللہ مبارکپوری استاذ جامعتہ الفلاح حیدر آباد مخاطب کریں گے۔
فضیلۃ الشیخ تہذیب انورمبارکپوری امام و خطیب مرکزی جامع مسجد اہل حدیث نرسم پیٹھ روڈ ورنگل و استاذ مدرسہ محمدیہ للبنات نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔
خواتین کے پردہ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔پروگرام کے بعد تمام حاضرین کے لئے طعام کا اہتمام رہے گا۔خواتین و مرد حضرات سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔
News Source : Mohd. Aleem Danish

