Grand Islah Ummah Conference and Teachings of Gharib Nawaz on January 10th in Peddapally
(اپنا ورنگل)
پدا پلی:
حافظ محمد مجاہد علی خان رضوی القادری کے اطلاع کے بموجب بتاریخ 10جنوری 2026ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام ایم بی گارڈنس مغل پورہ پدا پلی میں مدرسہ گلشن مدینہ کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان اصلاح امت کانفرنس وتعلیمات غریب نواز ؒ منعقد ہوگا۔ اس جلسہ کی زیر حمایت حضرت مولانا حافظ وقاری محمد مجاہد رضا بانی ومہتمم دارالعلوم سبحانیہ پدا پلی کریں گے۔
زیر قیادت حضرت مولانا حافظ وقاری محمد عظیم الدین احمد رضوی امام وخطیب جامع مسجد اہلسنّت والجماعت پداپلی ہوں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت حافظ وقاری الحاج محمد تحسین اشرف رضوی ناگپور شریف اور حضرت علامہ مولانا مفتی خالد ایوب مصباحی صاحب شیرانی (راجستھان) ڈائرکٹر ادارۂ قرآں وچرمین تحریک علمائے ہند جئے پور راجستھان تشریف لائیں گے۔
مدعوئین علمائے اکرام مولانا قاری شیخ جمیل احمد رضوی، مولانا غلام سرور رضوی، مولانا حافظ یامین رضا، مولانا حافظ محمد مقیم رضوی، حافظ وقاری محمد عبد المحیط رضوی، حافظ وقاری محمد اعظم رضا، مولانا حافظ محمد شفیع رضا، مولانا محمد انتخاب عالم رضوی، حافظ وقاری محمد یونس رضوی امجدی، حافظ وقاری محمد مصلح الدین رضوی، حافظ وقاری محمد غوث رضوی، حافظ محمد مجیب الدین رضوی، حافظ محمد معز الدین رضوی، حافظ محمد عاشق حسین رضوی، حافظ مولوی مرزا ارشد بیگ رضوی، حافظ وقاری محمد عبد الرفیق قادری، حافظ وقاری محمد عبد الحلیم رضوی، حافظ وقاری محمد مکرم رضا مجیبی ہوں گے۔
آپ حضرات سے کثیر سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقوم انتظام رہے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے 8790543329پر رابطہ کریں۔

M.F. Baig Riaz

