Golden development during KCR’s tenure, the current government has disappointed the people: Vinay Bhaskar
(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ :
بھارتیہ راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے قائد اور حکومت کے سابق چیف وہپ، سابق رکن اسمبلی و ضلع صدر داسیم وینئے بھاسکر نے کہا کہ عوام پر بے پناہ محبت رکھنے والے قائد کے سی آر ہمیشہ انسانیت کے زاویے سے سوچتے ہیں۔ ان ہی کے عوامی ہمدردی کے جذبے سے "کے سی آر کنٹی ویلگو” (آنکھوں کی روشنی) اسکیم کا آغاز ہوا تھا، جس کا مقصد غریب اور مستحق عوام کو مفت آنکھوں کے معائنے اور علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کے سی آر سے سیاسی عداوت میں یہ عوامی مفاد کی اسکیم بند کردی، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ کے سی آر کے دس سالہ دور حکومت میں فلاح و بہبود اور ترقی کا ایک سنہری دور آیا، جبکہ موجودہ حکومت نے عوام سے کیے وعدے توڑ دیے ہیں۔

داسیم وینئے بھاسکر پیر کے روز ہنمکنڈہ کے بی آر ایس ضلع دفتر میں "دیگشا دیوس” پروگرام کے تحت منعقدہ کے سی آر کنٹی ویلگو کیمپ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر خواتین اور پارٹی کارکنوں کے آنکھوں کے معائنے کیے گئے اور مفت عینکیں تقسیم کی گئیں۔ آنکھوں کے معائنے ڈاکٹر اگروالز کے تعاون سے منعقد کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی تحریک کی بدولت ہی 60 سالہ خواب — ریاست تلنگانہ — کو 14 سالہ جدوجہد کے بعد کامیابی ملی۔
دس سالہ کے سی آر حکومت کے دوران تلنگانہ نے پورے ملک میں ایک مثالی ریاست کا درجہ حاصل کیا، مگر موجودہ کانگریس حکومت نے دو سال میں عوام کے تمام طبقات کو مایوس کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے 420 وعدوں اور چھ ضمانتوں کو فراموش کرتے ہوئے صرف الزامات اور انتشار کی سیاست شروع کر رکھی ہے۔داسیم وینئے بھاسکر نے اعلان کیا کہ ریاستی تشکیل کے عمل کے پہلے قدم کی یاد میں کل، منگل کے روز "وجے دیوس” پروگرام منایا جائے گا۔

اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی ایم ایل سی دیش پتی سرینواس شرکت کریں گے۔پروگرام میں سابق چیئرمین مرری یادو ریڈی، کارپوریٹر سودا کرن، سابق کارپوریٹر کسوما لکشمی نارائنا، جوریگہ رمییش، پُلی رجنیکانت، نارےڈلہ سریدھر، نارلہ گیری رمیش، نعیم الدین، صدانتھ، پانگنٹی سریدھر، سلواجی رویندر راؤ، دُوَّہ کنکہ راجو، بُدّے ونکنا، کونڈاپاک رگھو، تککلاپلی ونیل راؤ، کونڈرا شنکر، سنجیو، سریندر ریڈی اور بچو انیل کمار سمیت دیگر پارٹی قائدین شریک ہوئے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

