اینومامولہ مارکٹ ورنگل میں واقع غوث مسلم مائناریٹی قبرستان کی منیجنگ کمیٹی کی نئی باڈی تشکیل.

New body of the Managing Committee of the Ghaus Muslim Minority Cemetery located in Enumamulla Market, Warangal has been formed.

ورنگل- 29/ ستمبر
(اپنا ورنگل)
اینومامولہ مارکٹ ورنگل سندریا نگر میں واقع غوث مسلم مائناریٹی قبرستان کی منیجنگ کمیٹی کی سید وسیم احمد اور محمد سلیم کی نگرانی میں نئی باڈی کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر محمد اعظم ببو کو بحیثیت صدر اور محمد عثمان کو معتمد منتخب کیا گیا۔ اعزازی صدر کے طور پر عبدالقیوم کو منتخب کیا گیا۔ بطور نائب صدور محمد سلیم اور سید افضل خازن کی حیثیت سے محمد جاوید٬ جوائنٹ سکریٹری شیخ محبوب٬ چھوٹو٬ شیخ جاوید کو منتخب کیا گیا۔ اعزازی مشیران کے طور پر محمد صابر٬ ظہیر٬ اکبر٬ شیخ یعقوب اور اراکین کے طور پر شیخ افضل٬ محمد غوث٬ فیروز٬ سہیل٬ فرید بابا٬ عارف٬ مجاہد٬ مصطفٰی کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر نئی کمیٹی کو مقامی عوام نے مبارکباد پیش کی۔

News Source : M.F. Baig Riaz