Full support to the government machinery of MPJ Hanamkonda in the process of Special Intensive Revision (SIR) electoral rolls
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
موومنٹ فارپیس اینڈ جسٹس(MPJ)ہنمکنڈہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی نگرانی میں جاری انتخابی فہرستوں کے اسپیشل انٹینسیوریویژن(SIR) کے عمل میں سرکاری مشینری کو اپنی مکمل اور باضابطہ حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ایم پی جے کی جانب سے منڈل ریونیو آفیسر(MRO) ہنمکنڈہ کو ایک تحریری مکتوب تائید پیش کیا گیا۔
جس میں بوتھ لیول آفیسرز (BLOs) اور زمینی سطح پر کام کرنے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ایم پی جے کے نمائندوں نے اس موقع پر یقین دلایا کہ تنظیم کے رضا کار ووٹرلسٹ کی جانچ، میپنگ، عوامی بیداری دستاویزی عمل میں BLO ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور یہ تعاون SIR کے عمل کی تکمیل تک جاری رہے گا۔
ایم پی جے نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد جمہوری نظام کو مضبوط بنانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر اہل ووٹر کا نام درست طور پر انتخابی فہرست میں شامل ہو۔ ایم پی جے نے آئینی اداروں کے ساتھ تعمیری تعاون، شفافیت، شمولیت اور انتخابی عمل کی درستگی کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
مکتوب حمایت پیش کرتے وقت موجود ایم پی جے ٹیم کے اراکین میں محمد عبد القدوس صدر، ایم پی جے ہنمکنڈہ محمد ماجد فرید جنرل سیکریٹری، ایم پی جے ہنمکنڈہ، محمد کلیم خان کلسٹرانچارج، ایم پی جے ہنمکنڈہ، ڈاکٹر جلیل احمد، محمد جمیل الدین افروز، محمد عارف، محمد عابد، شفیع احمد، ایم ڈی انکش پاشا، محمد عامر کلسٹر کوآرڈینیٹر نے اپنے تعاون کا پیشکش کیا ہے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

