Foundation stone of development works at a cost of Rs. 46.5 lakhs laid in Kashi Bugga, Warangal
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن حدود کے 19ویں ڈویژن کاشی بُگّہ علاقے میں بلدیہ کے عام فنڈز سے 46.5 لاکھ روپے کے تخمینہ لاگت کے ساتھ تعمیر کیے جانے والے سی سی سڑک اور نالہ (ڈرین) کاموں کا ہفتہ کے روز سنگِ بنیاد ریاستی وزیر محترمہ کونڈا سریکھا نے انجام دیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر سندھیا رانی، کارپوریٹرز اونی سورنہ لتا بھاسکر، محمد فرقان، جی ڈبلیو ایم سی، ای ای سنتوش بابو، تحصیلدار سریکانتھ، مقامی عوامی نمائندگان اور دیگر افراد شریک تھے ۔
News Source : M.F. Baig Riaz

