ٹی ایس میسا نظامیہ جنرل اسپتال اور نظامیہ طبی کالج (محکمہ آیوش) حیدرآبادیونٹ کی تشکیل۔

Formation of TS Mesa Hyderabad Unit Nizamia General Hospital and Nizamia Medical College (Department of Ayush) 

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد، 4 دسمبر (پریس ریلیز) — ٹی ایس میسا (TS-MESA) کے ریاستی عہدیداران نے آج نظامیہ جنرل اسپتال و نظامیہ طبّی کالج (محکمہ آیوش)، کانفرنس ہال چار مینار میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں نظامیہ جنرل اسپتال و نظامیہ طبّی کالج (آیوش) کی نئی یونٹ باقاعدہ طور پر تشکیل دی گئی۔اجلاس کی صدارت بانی و ریاستی صدر ایم۔اے۔ فاروق احمد نے کی۔ اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری سید نعیم الدین، ریاستی ایسوسی ایٹ صدر ڈاکٹر ایم۔اے۔ نعیم، اور ریاستی ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اعجاز الدین احمد نے بھی موجود تھے۔ پروگرام کی مؤثر نظامت ڈاکٹر انجم سلطانہ (وائس پرنسپل) اور پروفیسر ایم۔اے۔ مقبول نے انجام دی، جن کی کوششوں سے اجلاس نہایت کامیاب اور پُرمسرت انداز میں مکمل ہوا۔اجلاس میں متفقہ طور پر درج ذیل عہدیداران منتخب کیے گئے:

 صدر: عبدالسمیع

جنرل سکریٹری: ایم۔اے۔ بشیر  

نائب صدر :  حبیبہ صدیقی فاطمہ

خازن : شیخ قیوم

معتمد اضافی :محمد عظیم الدین

جوائنت سکریٹری : محمد برہان الدین 

ریاستی قیادت نے تمام نئے منتخب شدہ عہدے داران کو مبارکباد پیش کی اور اس ادارے اور اس سے وابستہ اقلیتی ملازمین کی ترقی اور بھلائی کے لیے پوری محنت لگن اور دیانت داری سے خدمات انجام دینے کی ہدایت کی۔

News Source : M.F. Baig Riaz