Explosion in Mulkera village of Humnaabad taluka, 6 people including 4 students injured
(اپنا ورنگل)
بیدر :
ہمناآباد تعلقہ کے موڑکھیرہ دیہات کی کھلی جگہ پر کل ہفتہ کی صبح ایک دھماکا ہوا جس میں 6 لوگ زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جاتاہے کے اس میں 4 طلبہ بھی شامل ہیں جو اسکول بس کے انتظار میں کھڑے تھے اور ایک بزرگ بھی شامل ہیں۔ اس حادثہ کے بعد فوری طورپر زخمیوں کو ہمناآباد ہاسپٹل لایا گیا جس کے بعد علاج کے لیے بیدر بریمس منتقل کیا گیا ہے ۔اس دیہات میں پہلے بھی اسطرح کا دھماکہ ہونے کی اطلاع دیہات والوں کی جانب سے دی جارہی ہے ۔
یہ دھماکہ موڑکھیرہ دیہات کے ایک مندر کے قریب سڑک پر پیش آیا ہے جس میں6 لوگ زخمی ہوے ہیں ایک شخص کو علاج کے لئے حیدرآباد کے اسپتال منتقل کئے جانے کی اطلاع ہے۔ اور کہا جارہاہے کہ ایک بیرل میں دھماکہ ہوا ہے جس میں کوئی کیمیکل ہونے کی اطلاع ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ملی اطلاع کے مطابق ابھی تحقیقات جاری ہے اس موقع پر ایم ایل اے ہمناآباد سدھو پاٹل نے حادثہ میں ہونے والے زخمی لوگوں سے ہمناآباد اور بیدر ہاسپٹل پہنچ کرملاقات کی ۔ وہ جائے حادثہ پر بھی پہنچے ۔
اسی طرح کانگریس کے یوتھ لیڈر جناب ابھیشیک پاٹل نائب صدر ڈی سی سی بینک بیدر نے صبح ہی موڑکھیرہ دیہات کا دورہ کیا تھا۔ جناب راج شیکھرپاٹل ہمناآباد سابق وزیرنے زخمیوں سے ہمدردی کااظہار کیاہے۔ بیدر ایس پی جناب پردیپ گنٹی،ڈی ایس پی مڑوڑپہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیوانند کرالے ، پرکاش کدرے اے سی بسواکلیان،ہمناباد تحصیلدار،ای او تعلقہ پنچایت ہمناآباد اور افسران نے حادثہ کے مقام پر دیکھے گئے۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

