کانگریس کی گروپ‌بندی سے کریم نگر مونسپل BJP کے قبضے میں۔

Due to Congress factionalism, Karimnagar Municipality is in the hands of BJP

(اپنا ورنگل)

کریم نگر  :

کریم نگر میں کانگرس پارٹی کی نااہلی اور گروپ بندی کی وجہ سے کریم نگر مونسپل کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی میئر کا عہدہ بی جے پی کے حوالے ہو گیا جو کہ کانگرس کی فاشی غلطی ہے سابقہ کو اپشن ممبر وہ بی ار ایس سینیئر قائد ایڈوکیٹ محمد جمیل اور صدر بی ار ایس کریم نگر اقلیتی سیل میر شوکت علی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔

ایڈوکیٹ جمیل نے کہا کہ بی ار ایس کریم نگر اسمبلی گنگو کملا کر کی دور اندیشی سے بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے کوشش کی گئی لیکن کانگرس کی گروپ بندی اور مجلس کی ہٹ دھرمی سے کریم نگر مونسپل کارپوریشن بی جے پی کے قبضے میں ا چکا ہے بی ار ایس ہمیشہ سیکولرزم پر یقین رکھتی ہے اور اس قسم کی غیر دانشمندانہ طرز عمل میں سختی سے مذمت کرتی ہے۔

اس موقع پر نو منتخبہ بی ار ایس مسلم کارپوریٹر شیخ یوسف سید مقدر علی اور محمد اشتیاق عرف جموں کو مبارکباد دیتے ہوئے بی ار ایس قائدین نے گل پوشی اور تہنیت پیش کی اس موقع پر نو منتخبہ بی ار ایس کارپوریٹر شیخ یوسف سید مقدر علی اور محمد اشتیاق نے اردو میڈیا اور رائے دہندگانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس پریس کانفرنس میں جنرل سیکرٹری بی ار ایس اقلیتی سیل محمد واجد سابقہ حج کمیٹی رکن عرفان الحق، محمد نعیم، منصور توکلی، افتخار سابقہ کارپوریٹر محمد شرف الدین، عقیل فیروز کے علاوہ شفیع نظام اور دیگر موجود تھے۔

News Source : Shafeeq Ahmed