بیجاپورکے ڈاکٹر سمیع الدین نے بیدر آکر ادیب وشاعر یوسف رحیم بیدری سے ملاقات کی ۔

Dr. Samiuddin of Bijapur came to Bidar and met writer and poet Yusuf Rahim Bedri

(اپنا ورنگل)

بیدر :

بیجاپور کے سیکیاب ڈگری کالج کے معاون HODشعبہ ء اردو ڈاکٹر محمد سمیع الدین نے بیجاپور سے بیدر پہنچ کر ادیب وشاعر محمدیوسف رحیم بیدری سے ملاقات کی اور ریاست کرناٹک میں اردو اور اردو ادب کی صورتحال پر گفتگو کی۔ انھوں نے بتایاکہ اردو کے اداروں اور تنظیموں کو چاہیے کہ وہ سیمینار، مباحثہ اور دیگر امور کے ذریعہ اردو کی ترقی کے لئے آگے بڑھیں۔ صرف مشاعرے کرلینا مناسب ہے مگر اس کے علاوہ بھی بیسیوں طریقے ہیں جن کواستعمال میں لاکر اردو ادب کی ترقی کے لئے کام کیاجاسکتاہے۔ موصوف نے شکویٰ کیاکہ اپنے سے بڑے اور سینئر لیکچررس کاخیال رکھنے کارواج تنظیموں کواپنے اندر پیداکرناہوگا۔

سینئر س کی عزت ہی سے ادب صحیح رخ پر چل سکتاہے۔ جناب یوسف رحیم بیدری نے ڈاکٹر محمد سمیع الدین کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ جب وقت پر جواب نہیں ملتا، یاجواب کو ٹال دیاجاتاہے تو پھر تنظیمیں اور ادارے سکڑنے لگتے ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ لکھنے والے افراد اور مصنفین کی دانشوری کوللکارنے والامعاشرہ ادب بنیاد نہیں بلکہ بے ادبی کے شیطانی پیروں پرکھڑاہوتاہے۔ سازشوں سے پرہیز ضروری ہے۔

تنظیموں میں مسائل کا ہونا عام بات ہے لیکن سازشیں اداروں اور تنظیموں کو برباد کردیتی ہیں۔ محمد عمرفاروق اور دیگر موجودتھے۔ اس موقع پر جناب محمد یوسف رحیم بیدری نے اپنی کتابیں دکنی، لے، واخا، صحادب، تنظیم سازی اور چیں بطور ِ تحفہ ڈاکٹر محمد سمیع الدین کے حوالے کیں۔ ڈاکٹر صاحب نے اس پر محمدیوسف رحیم بیدری کاشکریہ اداکیا۔

News Source : M.A. Samad Manju wala