ضلع کلکٹر بی ستیہ پرساد نے میٹ پلی میونسپل آفس کا اچانک معائنہ کیا

District Collector B Satya Prasad made a surprise inspection of Metpally Municipal Office

(اپنا ورنگل)

جگتیال :
ضلع کلکٹر بی ستیہ پرساد نے جمعرات کو میٹ پلی میونسپل آفس کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے دفتر میں جاری ٹیکس وصولی کے عمل کا جامع جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں سے میونسپل حدود میں پراپرٹی ٹیکس، واٹر ٹیکس اور دیگر ٹیکس وصولیوں کی پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا۔

کلکٹر نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیکس وصولی میں تیزی لائیں تاکہ حکومت کو واجب الادا ریونیو بروقت مل سکے۔ انہوں نے ہدایت دی۔کہ مقررہ اہداف کے مطابق وصولیوں میں اضافے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور طویل عرصے سے بقایا جات والوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل حدود میں ٹیکس وصولی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور لوگوں میں شعور پیدا کرکے ٹیکس ادا کرنے کی ترغیب دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی میونسپل سروسز کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔اس معائنہ میں میونسپل افسران اور متعلقہ افسران نے حصہ لیا۔

News Source : Syed Ghouse :