Distribution of fruits among patients of various hospitals on the occasion of the month of Milad-un-Nabi (AS) under the auspices of Majlis Qaseeda Burda Sharif

ورنگل- 10/ ستمبر
(اپنا ورنگل)
عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پرمسرت و بابرکت موقع پر مجلس قصیدہ بردہ شریف ورنگل کے زیراہتمام سماجی خدمات کا ایک عظیم پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مختلف دواخانوں اور جسمانی طور پر معذور افراد٬ یتیم اور بے سہارا بچوں میں میوہ جات کے کٹس تقسیم کیے گئے۔ اس خدمت خلق کے جذبہ سے سب میں پہلے سرکاری ٹی بی ہاسپٹل نعیم نگر کے مریضوں میں پھل تقسیم کیے گئے۔ بعدازاں مچرلہ ناگارم میں موجود جسمانی معذور بچوں کے اسپتال اور ہنمکنڈہ بس اسٹائینڈ پر واقع نابینا٬ گونگے اور بہرے بچوں کے ہاسٹل میں بھی میوہ جات تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح آٹو نگر میں علاقائی آنکھوں کے اسپتال اور وہاں کے جسمانی معذور بچوں کے ہاسٹل میں مقیم بچوں میں بھی پھلوں کے کٹس تقسیم کیے گئے۔ منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا مقصد عید میلادالنبیؑ کی خوشیوں میں بیماروں اور معذور بچوں کو بھی شامل کرنا اور ان کے ساتھ خوشیوں کو بانٹنا بھی شامل ہے۔ تاکہ وہ بھی سماج کا ایک حصہ ہونے کے ناطے اس مبارک موقع کی مسرت محسوس کرسکیں۔ اس خدمت خلق کی انجام دہی میں محمد افضل٬ محمد صابر٬ الحاج محمد طاہر محی الدین جیلانی٬ محمد امتیاز٬ محمد خواجہ٬ سید کلیم پاشاہ٬ سید انور٬ اظہر٬ شکیل٬ شیخ بشیر٬ عادل٬ محمد معشوق٬ محمد طارق٬ محمد قادر٬ محمد قادر٬ محمد فاروق اور محمد عامر کے علاوہ دیگر اراکین نے نہ صرف شرکت کی بلکہ انتظامی اُمور میں سرگرم کردار بھی ادا کیا۔ مجلس قصیدہ بردہ شریف کے ذمہ داران و دیگر اراکین نے بتایا کہ وہ ہر سال میلادالنبیؑ کے موقع پر اس طرح کے فلاحی و عوامی خدمات کے پروگرام منعقد کرتے رہتے ہیں تاکہ معاشرے کے محروم اور نادار افراد تک بھی خوشیاں بانٹی جاسکیں۔
News Source : Mohd. Munwaruddin

