قاضی پیٹ علاقہ میں کروڑ ہا روپیوں کے ترقیاتی کاموں کا آغاز ۔ ایم ایل اے راجندر ریڈی ،حضرت خسرو پاشاہ کا دورہ ۔

Development works worth crores of rupees launched in Kazipet area. MLA Rajender Reddy visits Hazrat Khusro Pasha

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ این راجندر ریڈی نے کہا کہ حلقے کو ہر شعبے میں ہمہ جہتی ترقی کی جانب لے جانا ہمارا بنیادی ہدف ہے۔ گریٹر ورنگل کے 48 اور 49 ڈویژنز میں تقریباً 9.37 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ 7.50کروڑ روپے کی لاگت سے NIT سے لوٹس کالونی تک آر اینڈ بی سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا ۔ سڑک کے دونوں اطراف سینٹرل لائٹنگ سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔

اسی طرح 48ویں ڈویژن میں 50 لاکھ روپے سے اندرونی سڑکوں کی تعمیر اور 1.37 کروڑ روپے سے لو لیول برج (پل) کی تعمیر کے کاموں کا آغاز کیا گیا۔اس پروگرام میں ضلع کلکٹر چاہت باجپائی کے علاوہ ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ افضلیہ قاضی پیٹ نے خصوصیت کے ساتھ شرکت ۔

بعد ازاں میڈیا سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ حلقے کی ترقی ہی ان کا اولین مقصد ہے۔ قاضی پیٹ میں کئی برسوں سے زیرِ التوا NIT روڈ کے کام شروع ہونے پر عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کے قیام کے بعد فنڈز فراہم کر کے خصوصی توجہ کے ساتھ آج ان کاموں کا آغاز کیا گیا۔قاضیپیٹ درگاہ کے علاقے گاندھی نگر کے عوام کو کئی سالوں سے شمشان واٹیکا روڈ کی کمی کا سامنا تھا۔

اس مسئلے کے حل کے لییحضرت خسرو پاشا ہ سے بات چیت کر کے سڑک کی تعمیر کے لیے زمین مختص کرائی گئی ۔ درگاہ ریلوے گیٹ سے کڑپی کنڈہ تک سڑک کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے کام کو ہموار بنایا گیا ہے۔اس موقع پر کارپوریٹر منسا رام پرساد،کارپوریٹر سرتاج بیگم، سابق کارپوریٹرمحمد ابو بکرایڈوکیٹ، سینئر قائد،کٹا رگھوپال ریڈی، پارٹی قائدین اور عہدیدار موجود تھے۔

News Source : Aleem Danish