رمضان کے پیش نظر وارڈ 46 پھولانگ میں بجلی و اسٹریٹ لائٹس کے انتظامات کا مطالبہ۔

Demand for electricity and street lighting arrangements in Ward 46 Phulang in view of Ramadan]

(اپنا ورنگل)

نظام آباد :

نظام آباد سماجی کارکن ندیم احمد نے رمضان المبارک کے پیش نظر اسسٹنٹ انجینئر (D4)، ٹی جی این پی ڈی سی ایل، نظام آباد کو ایک تحریری درخواست پیش کی ہے، جس میں وارڈ نمبر 46 (پھولانگ) میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تنصیب کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماہِ رمضان کے دوران سحری، افطار اور نمازِ تراویح کے اوقات میں بجلی اور روشنی عوام کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے۔

خاص طور پر فاطمہ مسجد، آمنہ مسجد، مسجدِ توحید، مدینہ مسجد اور کمیٹی ہال اسٹریٹ کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت اور جہاں ضرورت ہو نئی تنصیب کی جائے۔ندیم احمد نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے پورے مہینے میں پھولانگ علاقے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام رمضان کا مقدس مہینہ سکون اور سہولت کے ساتھ گزار سکیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ محکمہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد مثبت کارروائی کرے گا۔

News Source : Nadeem Ahmed