عیدگاہوں پر بہتر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ، کارپوریٹرمحمد فرقان کی ضلع کلکٹر سے ملاقات۔

Corporator Mohammad Furqan meets District Collector, demands better facilities at Eidgahs 

(اپنا ورنگل)

ورنگل :
ورنگل ایسٹ ایم ایل اے و ریاستی وزیر کونڈا سریکھا اور سینئر لیڈر کونڈا مرلیدھر راؤ کی ہدایت پر گریٹر ورنگل مونسپل کارپوریشن 21 ویں ڈیویژن کے کارپوریٹر محمد فرقان نے ضلع کلکٹر اور ایڈیشنل کمشنر چاہت باجپائی سے خیر سگالی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کارپوریٹر نے کلکٹر کو ایک یادداشت پیش کی۔

انہوں نے کلکٹر سے گزارش کی کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے پرمسرت موقع پر عیدگاہوں کے قریب صفائی، پینے کے پانی، بجلی اور دیگر ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو عبادت میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ محمد فرقان نے اپنے ڈیویژن میں زیر التواء ترقیاتی کاموں کی تفصیلات پیش کیں اور عوامی مفاد میں انہیں جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔

ضلع کلکٹر نے کارپوریٹر کی نمائندگی پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عید کے پیش نظر تمام انتظامات ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں گے اور ڈیویژن کے مسائل کو حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے جائیں گے۔

News Source : M.F. Baig Riaz