ورنگل کے 20ویں ڈیویزن کے کارپوریٹر کی ریالی کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی ،طبی معائینہ کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی گئی۔

ورنگل :
( اپنا ورنگل)
بی سی تحفظات کے مطالبہ پر تلنگانہ بند کے موقع پر کانگریس پارٹی کی زیر نگرانی ورنگل پوچما میدان سنٹر میں منعقدہ ریالی میں گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے20ویں ڈیویزن کے کارپوریٹر گونڈیٹی نریندر کی اچانک طبیعت بگڑ گئی اور وہ نیچے گر پڑے فوری  ایم ایل سی بسواراجو ساریا اور کانگریس قائد ایل سرینواس نے انہیں اٹھاکر سی پی آر کیا اور بعدازاں انہیں کار میں مقامی ہاسپٹل سمرکشا ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جہاں پر ڈاکٹر وں نے گنڈیٹی نریندر کی طبی جانچ کی اور بتایا کہ فی الحال ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے اور اب وہ ٹھیک ہیں۔اس واقع کی اطلاع 20ویں ڈیویزن کے عوام کو ملنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

News Source : Aleem Danish