جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد مکتھل میں کانگریس کارکنان کا جشن۔

Congress Leaders Grand Celebrations  in Makthal after winning the Jubilee Hills by-election

(اپنا ورنگل)

مکتھل :

جوبلی ہلز کے ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار نوین یادو کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر مکتھل کے امبیڈکر چوراہے پر کانگریس قائدین، کارکنان اور یوتھ کانگریس کے اراکین نے زبردست جشن منایا۔اس موقع پر پارٹی کارکنان نے پٹاخے پھوڑے، ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں اور نوین یادو کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔ کانگریس قائدین کا کہنا تھا کہ تیلنگانہ میں کانگریس حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ریاست میں ترقیاتی کاموں کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

اور کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد نئی اسکیمیں نافذ کر رہی ہے، جن میں راشن کارڈ کی فراہمی، اندرما مکانات، کسانوں کے قرضوں کی معافی اور سرکاری ملازمتوں کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

قائدین کے مطابق، عوام نے انہی فلاحی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہوئے جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا۔اس خوشی کے موقع پر مارکٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین و منڈل صدر گنیش کمار، کانگریس قائد کٹّا سریش گپتا، ٹاؤن صدر روی کمار، مارکیٹ ڈائریکٹر فیاض، سینئر قائدین گایتری انیل، بوئی وینکٹیش، گُنتلی روی، مِسکین نرراجو، واکٹی بھاسکر، محمد افروز، راجو و دیگر نے شرکت کی۔

News Source : Mohd. Mujeeb