ہنمکنڈہ میں’ کریسنٹ کارنیوال ایکسپو ‘کا کانگریس قائد وشنو وردھن ریڈی کے ہاتھوں افتتاح ۔

Congress leader Vishnuvardhan Reddy inaugurated the ‘Crescent Carnival Expo’ in Hanamkonda

(اپنا ورنگل)

ورنگل  :

شہر ہنمکنڈہ میں واقع زکریا فنکشن ہال میں قائم کئے گئے ’ کریسنٹ کارنیوال ( فوڈ ،شاپنگ ،گیمس ) اسٹالس کا سینئر کانگریس قائد مسٹر وشنو وردھن ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا گیا ۔اس موقع پر کارنیوال آرگنائزر نازیہ فردوس اور دیگر لوگو بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر وشنو وردھن ریڈی نے کہاکہ شہر ہنمکنڈہ میں اس طرح کا اسٹال قائم کرنے کو قابل ستائش اقدام قرار دیا اور آرگنائزر کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ورنگل اور ہنمکنڈہ کی عوام سے اس کارنیوال ایکسپو سے استفادہ کرے ۔اس موقع پر آرگنائزر نازیہ فردوس نے بتایا کہ اس طرح کا کارنیوال ایکسپو گزشتہ تین سالوں سے رمضان کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے ۔

اس کریسنٹ کارنیوال میں خواتین سے متعلق جویلری ،ورک ملبوسات ،پرسیس ،کاسمٹکس ،شرٹ شلوار وار دیگر ہمہ اقسام کے ملبوسات شاپنگ کے لئے رکھے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ ہمہ اقسام کے فوڈس بھی فروخت کے لئے رکھے گئے ہیں ۔بڑوں اور بچوں کے لئے گیمس بھی شامل ہیں ۔انہوںنے کہا کہ یہ کارنیوال ایکسپو 5مارچ تک جاری رہے گا ۔

انہوںنے ہنمکنڈہ اور ورنگل کی عوام خاص طور پر خواتین ولڑکیوں سے خواہش کی ہے کہ اس کارنیوال ایکسپو سے فائدہ اٹھائیں ۔اس موقع پر سید اسماعیل عربین مندی ہائوس اور دیگر کے علاوہ خواتین و لڑکیو ں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

News Source : Aleem Danish