نوین یادو کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں، کانگریس قائد محمد خورشید گدوال کی اپیل

Congress leader Mohammad Khurshid Gadwal appeals to the people to make Naveen Yadav successful with a huge majority

(اپنا ورنگل)

اوٹکور :

اوٹکور کے کانگریس کے سینئر قائد محمد خورشید گدوال نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ جوبلی ہلز ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ریاستی وزیر ڈاکٹر واکٹی سری ہری کی ہدایت پر مکتھل، اوٹکور اور اتماکور منڈلوں کے اقلیتی قائدین نے کانگریس امیدوار نوین یادو کی حمایت میں بھرپور انتخابی مہم چلائی۔

انہوں نے بتایا کہ قائدین نے عوام کو کانگریس پارٹی کی جانب سے نافذ کردہ فلاحی اسکیموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 11 تاریخ کو ہونے والی پولنگ میں بیلٹ پر سیریل نمبر 2 پر ہاتھ کے نشان کے حق میں ووٹ دیں تاکہ نوین یادو کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا جا سکے۔

اس موقع پر کانگریس قائدین محمد عرفات، شیخ جلال، محمد انور، عبدالسلیم، محمد حشمت اور دیگر شریک تھے۔

News Source : Mohd. Zain ur Rahman