Congratulations to aasiya a student of tmreis college warangal on her remarkable achievement
ورنگل :
(اپنا ورنگل)
ورلڈ ماسٹر کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تمل ناڈو کے چنئی میں منعقدہ لائیو کراٹے ایونٹ میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں مقام حاصل کرنے والی محمد آسیہ، طالبہ سال دوم بی پی سی، تلنگانہ میناریٹی ریزیڈنشیل کالج (ٹی جی ایم آر جے سی) ہنمکنڈہ گرلز 1 کو کالج پرنسپل محترمہ نیرجا ریڈی اور تلنگانہ میناریٹی ریزیڈنشیل انسٹی ٹیوشنز ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے شاندار تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ محمد آسیہ نے نہ صرف اپنی کارکردگی سے کالج کا نام روشن کیا بلکہ ریاست کی طالبات کے لیے ایک مثالی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی دلچسپی اور مہارت پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔پرنسپل نیرجا ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام طالبات کو چاہیے کہ محمد آسیہ کی تقلید کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور اپنے منتخب کردہ میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں۔ انہوں نے پی ڈی محترمہ مدھورا کی بھی تعریف کی جنہوں نے اسپورٹس کے شعبہ میں طالبات کی بھرپور رہنمائی کی۔اس موقع پر عابد (پی جی ٹی)، عثمان حمید (ڈی ای او ورنگل)، سلطان (ڈی ای او قاضی پیٹھ)، حیدر (ڈپٹی وارڈن)، شاہد بیگم (پی جی ٹی)، ربانی (جے آئی)، شاہین سلطانہ (ٹی جی ٹی)، کالج پرنسپل نیرجا ریڈی، پی ڈی مدھورا کے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔
News Source : M.F. Baig Riaz


