مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحبؒ کے سانحہ ارتحال پر  حضرت مولانا محمد حسام الدين ثانی عاقل المعروف جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش کا تعزیتی بیان۔

condolence statement by moulana mohd hussamuddin sani aqil jafar pasha on demise of shabbir ahmed rh

بڑے دکھ اور انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے صدر، حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ، طویل ملی و دینی خدمات کے بعد آج صبح ہم سے جدا ہو کر راہیٔ ملکِ عدم ہوگئے۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحبؒ کی ذات ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں دینی، تعلیمی، ملی اور سماجی میدانوں میں ایک ستون کی حیثیت رکھتی تھی۔ آپ کی ساری زندگی جمعیۃ علماء کے پلیٹ فارم سے ملت کی رہنمائی اور ملک و قوم کی بے لوث خدمت کے لیے وقف رہی۔ آپ ایک عظیم عالمِ دین، مدبر رہنما اور سابق ایم ایل سی تھے۔
آپ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا ایک بڑا نقصان ہے جس کا پُر ہونا مشکل ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی تمام حسنات کو قبول فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے۔
خاص طور پر ان کی تعلیمی، ملی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ہم غمزدہ خاندان، جمعیۃ علماء کے تمام ذمہ داران، اور متعلقین کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

News Source : Agency