صحت عامہ کو مضبوط بنانے کا عزم: عادل آباد میں ہیلتھ مشن 100 کا افتتاحے۔

Commitment to strengthen public health: Health Mission 100 inaugurated in Adilabad

(اپنا ورنگل)

عادل اباد :

ضلع کلکٹر عادل آباد راجر شی شاہ نے کہا کہ عوامی تحفظ صحت عامہ مقصد کے تحت ہی، حکومت نے ہیلت مشن 100،،کا جنگی خطوط پر قیام عمل میں لایاہے۔یہ پروگرام 2/ مارچ تا 9/ مارچ جاری رہےگا۔اس پروگرام کے تحت حاملہ، زچہ، اطفال،کہنہ مشق امراض،معمرین کی تشخیص،طبی امداد،معائینہ کئے جائینگے۔

یہ پروگرام چار مرحلوں پر منحصر ہوگا۔پہلا مرحلہ 31/ مارچ،جس کے تحت زچہ و بچہ،اور اسکولی بچوں کا ہیلت اسکرنینگ،معمرین کو خصوصی چیک اپ او۔پی۔خدمات،27 مارچ سے شروع ہونیوالے دوسرے مرحلہ میں 30 سال عمر والوں کو بی۔پی،شوگر، اور کینسر کی اسکرنینگ،تیسرے مرحلہ میں تپ دق،ایچ۔ائ۔وی۔اور چوتھے مرحلہ میں شہر کے 145 یو۔پی۔ایچ۔سی مراکز کو پالی کلنک میں تبدیل کیاجاکرمفت مکمل تشخیص۔جانچ پڑتال،طبی معایئنہ کئے جائیں گے۔

اس طرح 100 یوم تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں ریاست کے42 لاکھ سیلف ہیلپ گروپ خواتین کو 30 اقسام کےڈیجیٹال ہیلت پروفایئلینگ کیئے جانے کے اہداف مقرر کیئے ہیں۔قبائیلی علاقہ جات میں موبائیل میڈیکل یونٹ سسٹم کے ذریعہ گھر گھر طبی خدمات پہنچائ جاےگی۔

نو تعمیر کردہ ٹیمس دواخانے فائیدہ مند ثابت ہورہے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر راجیشور،ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر نریندر راتھوڑ،مختلف محکمہ جات کے عہدیداران و دیگر موجود تھے۔

News Source : Shafeeq Ahmed