ضلع ورنگل میں پُرامن گرام پنچایت انتخابات کے انعقاد پر تمام محکموں کے افسران کو کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا کی مبارکباد ،میڈیا کے تعاون پر خصوصی تشکر کا اظہار

Collector Dr. Satya Sharda congratulates officers of all departments for conducting peaceful Gram Panchayat elections in Warangal district. Special thanks are expressed for the cooperation of the media

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

ضلع میں تین مرحلوں پر مشتمل گرام پنچایت انتخابات پُرامن ماحول میں، بغیر کسی ناگوار واقعہ کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے۔ اس بات کا اعلان ضلع کلکٹر اور ضلع انتخابی افسر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابی عمل کو منظم اور مؤثر طور پر انجام دینے میں مختلف محکموں کے افسران نے باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں نبھایا۔

ڈاکٹر شاردا نے پولیس، ریونیو، پنچایت راج، تعلیم، ہیلتھ، برقی، اور دیہی ترقیاتی ادارہ (DRDA) کے عہدیداروں کے علاوہ ماسٹر ٹرینرس، پریزائیڈنگ افسران (PO)، پولنگ افسران (OPO)، مائیکرو آبزرورز، زونل اور رُوٹ افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی۔کلکٹر نے کہا کہ ان تمام محکموں کے اشتراک اور محنت کے باعث ضلع بھر میں انتخابات پُرامن طور پر منعقد ہوسکے۔ انہوں نے ہیلتھ، آنگن واڑی اساتذہ اور دیگر محکموں کے عملے کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتخابی فرائض میں حصہ لیا۔

ڈاکٹر ستیہ شاردا نے گرام پنچایت انتخابات سے متعلق امور پر ہمہ جہت اور جامع کوریج فراہم کرنے پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نمائندوں سے بھی خصوصی تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ میڈیا نے عوام تک درست معلومات پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz