ہنمکنڈہ میں سی ایم ریلیف فنڈ کے چیکس ایم ایل اے نائنی کے ہاتھوں تقسیم۔

CM Relief Fund cheques distributed by MLA Naini in Hanamkonda

(اپنا ورنگل)

ہنمکنڈہ :

ورنگل ویسٹ اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی نے بالاسمندر واقع اپنے کیمپ آفس پر مستحق افراد میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 81 مستحقین کے درمیان کل 25 لاکھ 86 ہزار 500 روپے مالیت کے چیکس خود ایم ایل اے نے حوالے کیا۔اس موقع پر نائنی راجندر ریڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی عوام کی صحت کے معاملے میں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ہر ضرورت مند شخص کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیماری یا علاج کے سلسلے میں مدد حاصل کرنے والے افراد کے لیے سیاسی یا جماعتی وابستگیاں کوئی رکاوٹ نہیں ہیں، حکومت ہر مستحق تک امداد پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔ایم ایل اے نے سابقہ حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امدادی فنڈ حاصل کرنے کے لیے دلالی نظام رائج تھا اور عوام کو امداد کے لیے رقم خرچ کرنی پڑتی تھی۔

لیکن موجودہ کانگریس حکومت کے دور میں اس غیر شفاف نظام کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ اب اہل مستحقین کو بغیر کسی خرچ کے براہِ راست ان کے ہاتھوں میں چیک پہنچائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کو براہِ راست سمجھنا اور فوری حل فراہم کرنا حکومت کا اصل مقصد ہے۔ ورنگل ویسٹ حلقے میں یہ یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی مستحق شہری امداد سے محروم نہ رہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz