Christmas celebrations were held in Warangal in a grand manner, Address by former Warangal East MLA Nannapuneni Narender
(اپنا ورنگل)
ورنگل:
ورنگل لیبر کالونی میں واقع سینٹینری بپٹسٹ چرچ میں کرسمس کے مقدس تہوار کے موقع پر پُروقار اور روحانی ماحول میں تقاریب کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ ان تقریبات میں ورنگل ایسٹ کے سابق رکن اسمبلی نناپونینی نریندر مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور مسیحی بھائیوں و بہنوں کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرسمس کا تہوار محبت، خدمتِ خلق اور درگزر کا درس دینے والے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی یاد میں منایا جاتا ہے اور یہ دن مسیحی برادری کے لیے بہت ہی نہایت خوشی اور مسرت کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ برابری اور اتحاد کے جذبے کے ساتھ معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

بعد ازاں چرچ کمیٹی کے اراکین نے نریندر کو شال اوڑھا کر پرتپاک انداز میں اعزاز پیش کیا۔ اس موقع پر ورنگل ایسٹ کے 18ویں ڈویژن کے بی آر ایس پارٹی کے متعدد اہم قائدین، کارکنان اور مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz

