(اپنا ورنگل)
تلنگانہ کے معزز چیف منسٹر ریونت ریڈی، معروف عالمِ دین و صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا محترم الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب علیہ الرحمہ کے انتقال پر تعزیت پیش کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ واقع شاہین نگر تشریف لے گئے اور
اس موقع پر حافظ پیر خلیق احمد صابر (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ) نے اپنے تمام برادران کے ہمراہ چیف منسٹر کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے جذبۂ ہمدردی و تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔
تعزیتی ملاقات کے دوران تلنگانہ و آندھرا کے مختلف اضلاع کے صدور اور جمعیۃ کے متعدد ذمہ داران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ریاست کے سیاسی، ملی اور سماجی مسائل پر کھل کر گفتگو بھی کی گئی، اور باہمی تعاون و رابطہ کے ذریعے عوامی فلاح و ملی استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد پر زور دیا گیا۔
یہ ملاقات ایک خوشگوار اور باوقار ماحول میں انجام پائی، جس میں مرحوم کی دینی و ملی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
News Source : Agency

