Change in working hours of Urdu medium schools during Ramadan on the representation of State Urdu Teachers Association, Telangana
(اپنا ورنگل)
تیلنگانہ :
محکمہ تعلیم حکومت تیلنگانہ نے اپنے سرکاری حکم نامے کے ذریعے ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں اردو میڈیم اسکولز صبح کے وقت ہی کام کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ۔
رمضان المبارک میں اردو میڈیم اسکولز، کالجوں اور ڈائٹس کے اوقات صبح اٹھ بجے سے ڈیڑھ بجے تک رہیں گے۔
واضح رہے کہ اس کے لیے سب سے پہلے اسٹیٹ اردو ٹیچر اسوسییشن تیلنگانہ کے صدر ڈاکٹر عبد النعیم جنرل سیکرٹری ریاض احمد خان اور محمد خواجہ مجتہدالدین نے نمائندگی کی تھی جس پر ڈائریکٹر اف سکول ایجوکیشن تیلنگانہ نے احکامات جاری کیے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

