نئے سال کا جشن امن و قانون کے دائرے میں منائیں — ورنگل پولیس کمشنر سنپریت سنگھ۔

Celebrate the New Year in the lap of peace and law — Warangal Police Commissioner Sanpreet Singh

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

ورنگل پولیس کمشنر سنپریت سنگھ IPS نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے سال کی خوشیوں کو پُرامن ماحول میں منائیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے گریز کریں۔ نئے سال کی تقریبات کے پیشِ نظر کمشنر نے منگل کے روز ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں عوام کے لیے کئی اہم ہدایات جاری کی گئیں۔31 دسمبر کی رات منعقد ہونے والی تقریبات کے دوران ورنگل پولیس کمشنریٹ کے حدود میں مقامی پولیس کے ساتھ ٹریفک، ٹاسک فورس، کرائم، شی ٹیمز اور پیٹرولنگ اسٹاف کو سخت چوکسی پر رکھا جائے گا۔

کمشنر نے واضح کیا کہ تمام تقریبات رات 12:30 بجے تک ختم کرنی ہوں گی۔انہوں نے ہدایت دی کہ ثقافتی پروگراموں کے منتظمین پیشگی طور پر پولیس سے اجازت حاصل کریں اور تقریب کے مقام پر سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکیورٹی اہلکاروں کا انتظام لازمی طور پر کریں۔ کسی بھی قسم کے فحش رقص یا غیر اخلاقی حرکات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مزید کہا گیا کہ ٹریفک میں رکاوٹ یا مقامی شہریوں کو پریشانی نہ ہو، اس کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

کوئی بھی شخص منشیات یا شراب کے زیرِ اثر ہوکر گاڑی چلائے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ "ڈرَنک اینڈ ڈرائیو” چیکنگ کے دوران پکڑے جانے والوں پر جرمانے کے ساتھ جیل سزا بھی عائد کی جاسکتی ہے۔ورنگل کے شہری اور نوجوان اپنے گھروں میں، اپنے خاندان کے ساتھ، پُرسکون اور خوشگوار ماحول میں نئے سال کا استقبال کریں۔ کمشنر نے عوام سے کہا کہ اگر کسی جگہ اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی دکھائی دے تو فوری طور پر ڈائل 100 پر اطلاع دیں تاکہ پولیس فوری کارروائی کر سکے۔

News Source : M.F. Baig Riaz