Jubilee Hills BRS candidate Maganti Sneha receives overwhelming public support.
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد: جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ایراگڈہ ڈویژن میں ضمنی انتخاب کے موقع پر بی آر ایس پارٹی امیدوار ماگنٹی سنیہا کی قیادت میں پیدل دورہ کیا گیا اور گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات کی۔ اس مہم کو عوام کی جانب سے شاندار اور پرجوش ردعمل حاصل ہوا۔
اس موقع پر کوکٹ پلی ایم ایل اے ایم کرشنا راؤ، کے گنیش، شریف قریشی، سینئر قائد عظیم، خواتین رہنما نسیم خاتون اور سید رسول موجود تھے۔ بی آر ایس پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار ماگنٹی سنیہا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ ترقی کا سفر مسلسل جاری رہے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں بی ار ایس قائدین موجود تھے۔
News Source : Agency


