بیدر جنوب یوتھ کانگریس کی جانب سے دو روزہ فٹبال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد ۔

Bidar South Youth Congress successfully organized a two-day football tournament

(اپنا ورنگل)

بیدر :

بیدر جنوب یوتھ کانگریس کی جانب سے شہر کے نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ دو روزہ فٹبال ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ میں جیس مین ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ شالیمار ٹیم نے دوسرا مقام حاصل کیا۔

یہ اسپورٹس مقابلہ بیدر جنوب یوتھ کانگریس کے صدر عمران خان کی قیادت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے اور ڈی سی سی بینک کے نائب صدر ابھیشیک آر پاٹل بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ٹورنامنٹ میں جنوب یوتھ کانگریس اور ضلع یوتھ کانگریس کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود رہی جنہوں نے پروگرام کی کامیابی میں بھرپور تعاون کیا۔

News Source : M.A. Samad Manju wala