Bhishmaraj Foundation presented a check of Rs. 85,000 to Madarsa Darul Uloom Ashrafia for the benefit of the students of Lumbini
![]()
(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ:
بھشمراج فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نارائن پیٹ ضلع کے کولم پلی منڈل میں واقع مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کو لم پلی کے طلباء کے لیے 85 ہزار روپے کا چیک فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجکمار ریڈی نے ناظم مدرسہ ڈاکٹر سید احمد حسینی کے ذریعہ اشرفیہ ایجوکیشن سوسائٹی کو لم پلی کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید احمد حسینی نے بتایا کہ طلباء کے لئے دور جدید کے لحاظ سے کمپیوٹر کی تعلیم مدرسہ ھذا میں فراہم کرنے کے ضمن میں 85 ہزار روپے کا چیک ( کمپیوٹرس کے لئے رقم ) فاؤنڈیشن کی جانب سے دی گئی ۔
جس پر ناظم مدرسہ ڈاکٹر سید احمد حسینی اشرفی نے بھشمراج فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجکمار ریڈی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ سید احمد حسینی نے کہا کہ بھشمراج فاؤنڈیشن نارائن پیٹ میں مختلف فلاحی کاموں کو انجام دی رہی ہے جو کہ قابل قدر ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر راجکمار ریڈی کے فلاحی خدمات کو سہرایا۔ بعد ازاں ڈاکٹر راجکمار ریڈی کو تہینت پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر راج کمار ریڈی نے اپنے دورہ کولم پلی پر بارگاہ قتالیہ کولم پلی میں حاضری بھی دی۔
جہاں پر جانشین سجادہ ڈاکٹر سید احمد حسینی اشرفی نے زیارت کروائی اور دعا کی۔ اس موقع پر,سید دستگیر حسینی ،سید یونس قادری ،عبدالکریم ،حا فظ تقی وفاؤنڈیشن کے ذمہ داران ودیگر قائدین موجود تھے۔
News Source : Mohd. Taqi

