Barrister Asaduddin Owaisi’s address at the grand election rally of the Majlis in Adilabad
(اپنا ورنگل)
عادل اباد :
صدر کل ہند و رکن پارلیمان بیرسٹر سدا الدین اویسی نے فرقہ پرستی اور عوام دشمن سیاست کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیا۔وہ ڈائیٹ کالج گراونڈ عادل آباد میں عظیم الشان عوامی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے طنزیہ میں کہا کہ عادل اباد کے ،،عادل،،ہم ہیں کوئ دوسرا ہو نہیں سکتا۔اس لیئے ۱۱/ فروری کو مجلسی امیدواروں کے امتیازی نشان،،پتنگ،،کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے انھیں کامیاب بنانے کی دردمندانہ اپیل کی۔
اور کہا کہ جمہوریت نے ہمیں قیمتی ہتھیار،،بیالٹ پیپر یعنی ووٹ،،کا حق دیا ہے۔ہم اس دن علی الصبح جلد نیند سے بیدار ہوکر پہلی فرصت میں اپنے حق راے دہی سے استفادہ حاصل کریں۔انھوں نے اپنا سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوے کہا کہ جمہوریت میں خاموشی انتہائ نقصان دہ ثابت ہوگی۔اسی لیئے اپنے قیمتی،انمول ووٹ کا استعمال کریں۔اسد الدین اویسی نے مقامی ٹھیلہ بنڈیوں ،فٹ پاتھ کاروباریوں کی برخواستگی کو بلڈوزر کاروائ سے تعبیر کرتے ہوے متاثرین کی ڈھارس بندھائی ک انھیں ان کے اسی مقام پر دوبارہ بٹھایا جاےگا۔
انھوں نے خوشگوار موڈ میں طنزیہ کہا کہ جب کبھی بھی الیکشن آتے ہیں تو صرف اور سنگ بنیاد ہی رکھا جاتاہے اس کے بعد تعمیری کام تعطل کا شکار ہوکر زیر التوا رہ جاتاہے۔مگر اب ایسا نہیں ہوگا وہ خود اس مسئلہ کو ایوان لوک سبھا میں اٹھایئںگے اور مرکزی وزیر ریلوے سے بھر پور موثر نمایئندگی کی جاکران کاموں کو جلداز جلد مکمل کرلیا جاےگا۔انھوں نے ایک اور دیرینہ مسئلہ، ،سلاٹر ہاوس،کے ساتھ ساتھ منی حج ہاوس کی تعمیر کا بھی تیقن دیا۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے مقفل سی۔سی۔ائ۔
سمیںنٹ فیکٹری کے دوبارہ احیاء کا تیقن دیا ۔جس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں۔اس موقع پر رکن اسمبلی یاقوت پورہ جعفر حسین معراج،حیدرآباد کارپوریٹر مرزا سلیم بیگ،ضدر ٹاون مجلس عادل آباد شیخ نذیر احمد،صدر ضلع مجلس جابر آحمد،صدور و معتمدین،محبان مجلس کی کثیر تعداد موجود تھی۔
News Source : Shafeeq Ahmed

