ورنگل :
(اپنا ورنگل)
متحدہ ضلع ورنگل میں آج بند فر جسٹس کے عنوان سے بی سی٬ جے اے سی کی جانب سے مکمل بند منایا گیا۔ بی سی جے اے سی نے ریاستی حکومت سے مقامی اداروں میں 42 فیصد تحفظات کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔ حکومت کی جانب سے طویل عرصے سے کیے گئے وعدے کے مطابق 42 فیصد ریزرویشن پر عمل درآمد نہ ہونے سے پسماندہ طبقات میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ بی سی جے اے سی کے اس احتجاجی بند کو تمام سیاسی جماعتوں اور بی سی تنظیموں کی جانب سے تائید کا اعلان کیا گیا۔ بند کے باعث ضلع میں تعلیمی ادارے٬ دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔ کاکتیہ یونیورسٹی میں ہفتہ کو منعقد ہونے والے ایل ایل بی٬ بی ٹیک٬ ایم ایس سی اور ایم ٹیک سمیت کئی امتحانات ملتوی کردیے گئے۔ بند کے دوران ہر طرف ٹرانسپورٹ کا نظام مفلوج رہا۔ ہنمکنڈہ اور ورنگل بس اسٹائینڈ کے اطراف پولیس نے سخت سیکورٹی انتظامات کیے۔ پولیس کی جانب سے بند کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وسیع پیمانے پر بندوبست کیا گیا۔
News Source : Mohd. Fazal ur Rahman Wajid


