Awakening the passion for worship among students — Award ceremony of the Fajr Prayer Campaign at Masjid Qurd (Choti Masjid) in Hanamkonda
(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ :
عبدالجلیل خان و نوجوانان چھوٹی مسجد صوبیداری ہنمکنڈہ کے زیرِ اہتمام پابندی نمازِ فجر مہم کے ضمن میں جلسہ تقسیم انعامات بتاریخ 9 جنوری بروز جمعہ بعد نمازِ مغرب بمقام مسجد خورد (چھوٹی مسجد) صوبیداری ہنمکنڈہ میں منعقد ہوگا۔اس پرُنور جلسہ کی صدارت حضرت مولانا فصیح الدین صاحب قاسمی فرمائیں گے، جبکہ نگرانی مقصود احمد خان (صدر مسجد ہذا) اور حسن الدین صاحب (معتمد مسجد ہذا) انجام دیں گے۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر محترم مولانا مفتی عمر عابدین صاحب قاسمی مدنی، نائب ناظم المعہد العالی الاسلامی، حیدرآباد شریک ہوں گے۔مہمانانِ اعزاز میں مولانا سید ایوب قاسمی، مفتی محمد زکریا قاسمی، مولانا محمد عتیق الرحمن اسعدی، مولانا محمد منور حسین قاسمی، شاہد مسعود، محمد سراج احمد، محمد سردار، ڈاکٹر انیس احمد صدیقی، ڈاکٹر عرفان مجاہد، اور اعجاز احمد شامل ہوں گے۔
منتظمین کی جانب سے عوامِ اہلِ محلہ، خصوصاً نوجوانوں اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس جلسہ میں بڑی تعداد میں شرکت فرما کر طلباء کی حوصلہ افزائی کریں اور نمازِ فجر کی پابندی کی اس مہم کو کامیاب بنائیں۔

News Source : M.F. Baig Riaz

