نظام آباد کے کچیاں مسجد میں پولیس کمشنر کی افطار پارٹی میں شرکت۔

Attending the Police Commissioner’s Iftar party at the Kachian Mosque in Nizamabad

(اپنا ورنگل)

نظام آباد:

نظام آباد کے ٹاؤن ون پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع نی کچیاں مسجد میں مسجد کمیٹی کے صدر یاسین بائی کی زیرِ اہتمام افطار پارٹی کا انعقاد روحانی ماحول میں کیا گیا۔اس موقع پر نظام آباد کے پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا، آئی پی ایس مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے اور خصوصی دعاؤں میں حصہ لیا۔ انہوں نے مہیمان حاجی کی جانب سے منعقدہ دعا میں شرکت کی اور بعد ازاں روزہ افطار کیا۔پولیس کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان صرف روزے رکھنے کا مہینہ نہیں بلکہ نفس اور ذہن کی پاکیزگی کا بھی مہینہ ہے۔

روزہ انسان میں نظم و ضبط، صبر اور غریبوں کے لیے ہمدردی پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدس مہینے میں ایثار، رواداری اور بھائی چارے جیسی اقدار کو فروغ دینا ضروری ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے معاشرے میں امن، بھائی چارہ اور خوشحالی قائم رہے گی۔ ساتھ ہی تمام طبقات کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مل جل کر نظام آباد کو ضلع اور ریاستی سطح پر ایک نمایاں مقام دلانے میں تعاون کریں۔

اس موقع پر ٹریفک اے سی پی و نظام آباد ڈویژن انچارج مستان علی، ٹریفک سی آئی پرساد، ون ٹاؤن ایس ایچ او ر گھوپتی، مسجد کے صدر یاسین بھائی، سکریٹری اسماعیل اور۔حافظ لائیخ خان دیگر معززین موجود تھے۔ مسجد کمیٹی کے ارکان نے پولیس کمشنر کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

NewsSource : Nadeem Ahmed